اسلام آباد (صداۓ روس)
مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی سرکاری قیمت 310 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں اس کی فروخت 450 سے 500 روپے فی کلو تک جاری ہے۔ گیس کی قلت اور مہنگی سلنڈر کی وجہ سے سلنڈر استعمال کرنے والے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے خبردار کیا ہے کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکان داروں کے خلاف آج سے آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ سپلائی کم ہے اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال مہنگا مل رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اوگرا اور امپورٹرز مہنگی ایل پی جی کی فروخت روکنے میں ناکام رہے ہیں۔