اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

“شہداء کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے” آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

"شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے" آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

راولپنڈی: (صدائے روس)


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہداء اور غازی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کا احترام ہر محب وطن پاکستانی پر لازم ہے۔ یہ بات انہوں نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کہی جہاں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزازات اُن افسروں اور جوانوں کو دیے گئے جنہوں نے ملکی دفاع، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور قومی خدمات میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے دوران
– ستارہ امتیاز (ملٹری)
– تمغہ بسالت
جیسے اہم عسکری اعزازات دیے گئے، جبکہ شہداء کے اہلخانہ نے بعد از شہادت اعزازات وصول کیے۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والے جوانوں کے خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ماحول نہایت پرجوش اور جذبات سے بھرپور تھا، جب بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا:

“آج کا امن اور آزادی ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔”
“پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں، وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔”
“یہ اعزازات اُن بہادر سپوتوں کی خدمات کا اعتراف ہیں جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل کے لیے قربان کیا۔”

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔ یہ ایوارڈز صرف تمغے نہیں  یہ تقریب نہ صرف فوجی اعزازات کی تقسیم کا موقع تھی بلکہ ایک پیغام بھی کہ پاکستان کی سرزمین کو بچانے والے سپوتوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلکہ ایک عظیم ذمہ داری اور قربانی کی علامت ہیں۔

Share it :
Translate »