نیپال میں سیلاب سے اموات 939 تک پہنچ گئیں

Nepal dead Nepal dead

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 939 ہو گئی ہے۔ گلیشئر پھٹنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیپالی فوج نے مزید 12 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ 5 ہزار کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ جنوبی کوریا نے سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے 44 رکنی ہنگامی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کرے گی۔