اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

“مونوپلی گیم کا نیا عالمی ریکارڈ:

آسٹریلیا میں سب سے زیادہ افراد کے بیک وقت مونوپلی کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

“انٹرنیشنل ڈیسک: (صدائے روس)

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 918 افراد نے بیک وقت مونوپلی کھیل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باقاعدہ تسلیم کیا گیا ہے، جس میں شرکاء نے 150 مختلف میزوں پر ایک ساتھ کھیل میں حصہ لیا۔

یہ منفرد اور بامقصد ایونٹ “لٹل لیگز فاؤنڈیشن” کے تعاون سے منعقد ہوا، جس کے بانیان سوئے ایلن اور مارینو وسیلیو نے اپنی بیٹی “الیگرا” کی یاد میں اس کا انعقاد کیا۔ الیگرا محض 6 سال کی عمر میں 2017 میں دماغی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

سوئے ایلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں کہا
“ہم ایک ایسی جگہ بنانا چاہتے تھے جہاں نوجوان اور بزرگ ایک ساتھ آ کر جشن منا سکیں، ایک مقصد کے لیے متحد ہوں، اور ایسا کچھ کریں جس پر سب کو فخر ہو۔ یہ سب ہماری بیٹی کی یاد میں تھا، اور ساتھ ہی دماغی کینسر کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا ہمارا مقصد تھا۔”

اس ریکارڈ ساز ایونٹ میں 918 افراد نے بیک وقت مونوپلی کھیل کر 733 افراد کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یوں 30 افراد کا اضافہ کرکے نیا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے نام ہو گیا۔

یہ دوسری بار تھا کہ لٹل لیگز فاؤنڈیشن نے اس قسم کا ایونٹ منعقد کیا، اور اس بار کامیابی نے ان کا ساتھ دیا۔ منتظمین نے امید ظاہر کی کہ یہ ریکارڈ نہ صرف ایک خوشی کا لمحہ ہے بلکہ ایک اہم بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔

شرکاء نے اس ایونٹ کو ایک جذباتی اور یادگار لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل کا ریکارڈ نہیں تھا بلکہ ایک عظیم مقصد کے لیے سب کی یکجہتی کا مظاہرہ تھا۔

ایونٹ کے اختتام پر شرکاء نے الیگرا کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اور لٹل لیگز فاؤنڈیشن نے دماغی کینسر کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share it :
Translate »