پاکستان
پاکستان اور چین ڈالر کے بجائے “یوان” میں تجارت کرنے پر آمادہ

پاکستان اور چین ڈالر کے بجائے “یوان” میں تجارت کرنے پر آمادہ
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان اور چین نے ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوان میں تجارتی لین دین کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور عوامی بنک چین کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور چین کے عوامی بنک کے درمیان چینی کرنسی یوان میں لین دین کرنے کے لئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے اسیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد اور چین چینی مرکزی بنک کے سربراہ یی گینگ نے مفاہمت کی اس یاداشت پر دستخط کئے۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان اور چینی کمپنیوں، تاجروں اور مالیاتی اداروں کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے بعد پاکستان کا چین کے ساتھ تجارت کے لئے ڈالر پر انحصار کم اور غیر ملکی کھاتے پر دباؤ کم ہو جائے گا۔ پاکستان اور چین 2011ء سے کرنسی تبادلے کے معاہدہ میں ہیں لیکن سابقہ معاہدہ بڑے پیمانے پر تجارت مقاصد کے لئے غیر موثر تھا۔ ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کھل کر سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے گا اور دوسری طرف پاکستان کو مقامی چینی مارکیٹ سے قرض لینے میں سہولت ملے گی۔
پاکستان
مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج

کراچی ( صدائے روس)موچکوپولیس نے عدالتی حکم پرکیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہونے والی اموات پر مزید 10 مقدمات درج کرلیے۔
تمام مقدمات جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، جن میں علی محمد گوٹھ میں غیرقانونی طورپرقائم فیکٹریوں کے مالکان کونامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موچکو تھانے کے علاقے کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد موچکو پولیس نے عدالتی حکم پرمزید 10 مقدمات درج کرلیے، جن میں قتل بالسبب اور زہریلا مادہ اٹھنے کی دفعات شامل ہیں۔ اس سلسلے میں درج مقدمات کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات
مدعیان کے بیان کے مطابق علی محمد گوٹھ کی رہائشی آبادی میں ری سائیکلنگ کرنے والی فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔ کارخانوں سے مضرصحت دھواں، تعفن اورخاک اُڑنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے، جس کے اثرات صحت کے لیے خطرناک اورجان لیوا ثابت ہوئے۔ دھویں، تعفن اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بیماریاں پیدا ہوئیں جو ہلاکتوں کا سبب بنیں۔ یہ اموات فیکٹری مالکان کی غفلت کی وجہ سے ہوئیں، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا