عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، پاکستان ریلویز کا اعلان

Pakistan Railways Pakistan Railways

اسلام آباد (صداۓ روس)

پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹرینیں مختلف شہروں کے درمیان اضافی سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے چلے گی۔ تیسری عید اسپیشل ٹرین بھی 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔ یہ اسپیشل ٹرینیں عید کے دنوں میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے چلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں اور رشتہ داروں سے ملنے میں آسانی حاصل کر سکیں۔