پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

Meera Meera

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو کرنے کے لیے جا رہی تھیں۔ انہیں نیاگرا فالز کینیڈا بارڈر پر کئی گھنٹے روکا گیا، جس کے بعد ان کی ڈی پورٹیشن کے آرڈر جاری کر دیے گئے۔ ڈی پورٹ ہونے کے بعد اداکارہ میرا نیو یارک کے لیے روانہ ہو گئیں۔ نجی نیوز سے گفتگو میں میرا نے بتایا کہ انہیں کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے باعث ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شو آرگنائزر ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے، پرفارم کرنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرے۔ میں جلد ہی اس بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گی۔