ملک میں پیٹرول وافر، ڈیزل کے ذخائر 23 سے 24 دن کے موجود ، وزارت خزانہ

Petrol pump Petrol pump

اسلام آباد (صداۓ روس)

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر 23 سے 24 دن کے لیے کافی ہیں جبکہ پیٹرول بھی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ خام تیل کا تقریباً 11 دن کا اسٹاک موجود ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل کے مہینے کے لیے تیل کی درآمد کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ریفائنریز پوری صلاحیت کے قریب کام کر رہی ہیں اور مزید کارگو راستے میں ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں غیر مستحکم ہیں اور پریمیئم میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت سستے معاہدوں کے ذریعے تیل خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اجلاس میں پیٹرولیم اسٹاکس کا جائزہ لیا گیا جس میں سپلائی کو مستحکم قرار دیا گیا۔ فیول درآمد کے لیے شپنگ اور انشورنس کے معاملات پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔