صدر پوتن انتخابات کے دن یوکرین پر حملے نہ کرنے کا حکم دینے کو تیار، پیسکوف

Dmitry Peskov Dmitry Peskov

ماسکو(صداۓ روس)

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں انتخابات کے دن، خاص طور پر اسی ایک دن، فوج کو یوکرین پر حملوں سے باز رہنے کا حکم دینے کے لیے تیار ہیں۔ پیسکوف نے زور دے کر کہا کہ صدر اس بارے میں پہلے بھی بات کر چکے ہیں، تاہم اس معاملے میں، میں ان کی جانب سے پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر کیف واقعی انتخابات کروانا چاہتا ہے، تو روسی صدر بطور سپریم کمانڈر ان چیف فوج کو انتخابات کے دن یوکرین پر حملے نہ کرنے کا حکم دینے کے لیے تیار ہوں گے۔ خاص طور پر انتخابات کے دن۔ یہ ایک بہت اہم وضاحت ہے۔