یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی تعیناتی ناقابل قبول ہے، پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی تعیناتی کو ناقابل قبول سمجھتا ہے، جبکہ یورپی یونین فوج بھیجنے کا وعدہ کرتی رہتی ہے۔ یہ بات روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ پوتن نے کہا کہ کیف اور یورپی یونین کے درمیان کسی بھی قسم کا ممکنہ فوجی تعاون ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر ہمیں خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ یوکرین میں کسی بھی فوج کی تعیناتی ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی کیا کہتے ہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم فوری طور پر فوج بھیجیں گے۔ درحقیقت وہ ہمیں یہ بتا رہے ہیں کہ ہم یوکرین میں امن نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ روس نے یورپی یونین کے نمائندوں کو ان تمام امور پر بات چیت کے لیے ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔ روسی رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں یوکرین اور روس دونوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر یورپی سلامتی بھی شامل ہوگی۔