روس نے لوہانسک پیپلز ری پبلک کو مکمل طور پر آزاد کرلیا

Russian Military Russian Military

ماسکو (صداۓ روس)

روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران لوہانسک پیپلز ری پبلک کو مکمل طور پر آزاد کر لیا ہے۔ وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “بیٹل گروپ ویسٹ کے دستوں نے لوہانسک پیپلز ری پبلک کی مکمل آزادی مکمل کر لی ہے”۔ روسی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین میں دو مزید بستیوں کو آزاد کر لیا ہے۔ بیٹل گروپ نارتھ نے خارکیف ریجن میں ورخنیا پیسارےوکا بستی پر قبضہ کر لیا، جبکہ بیٹل گروپ ایسٹ نے زاپوروژیا ریجن میں بوئیکوو بستی کو آزاد کرلیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرینی فوج نے تمام محاذوں پر 1,315 فوجی کھو دیے۔

روسی وزارتِ دفاع کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق: بیٹل گروپ نارتھ کے محاذ پر 255 فوجی اور تین توپ خانے تباہ
بیٹل گروپ ویسٹ کے محاذ پر 170 سے زائد فوجی، ایک انفنٹری فائٹنگ گاڑی، ایک آرمرڈ پرسنل کیریئر اور دو آرمرڈ گاڑیاں تباہ
بیٹل گروپ ساؤتھ کے محاذ پر 175 فوجی، ایک ٹینک اور تین آرمرڈ گاڑیاں تباہ
بیٹل گروپ سینٹر کے محاذ پر 370 فوجی، ایک امریکی ابرامز ٹینک اور 11 آرمرڈ گاڑیاں تباہ
بیٹل گروپ ایسٹ کے محاذ پر 275 فوجی اور ایک آرمرڈ پرسنل کیریئر تباہ
بیٹل گروپ ڈنیپر کے محاذ پر 70 فوجی اور دو آرمرڈ گاڑیاں تباہ کئے گئے.