ہومتازہ ترینروس نے جوابی وارکرتے ہوئے یورپی یونین پر پابندیاں عائد کردیں

روس نے جوابی وارکرتے ہوئے یورپی یونین پر پابندیاں عائد کردیں

روس نے جوابی وارکرتے ہوئے یورپی یونین پر پابندیاں عائد کردیں

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو نے یورپی یونین کے ان نمائندوں کی انتقامی فہرست میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر ملک میں داخلے پر پابندی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے کچھ رکن ممالک کے مزید اہلکاروں کو ماسکو کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد یوروپی یونین نے اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

روس نے یوروپی یونین کے کچھ رکن ممالک کے مزید اہلکاروں پر جوابی اقدامات کے تحت سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے قانون سازی اور انتظامی حکام ذاتی طور پر روس مخالف پالیسیوں اور اقدامات کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں جو روسی بولنے والے باشندوں اور میڈیا کے جائز حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل