ہومانٹرنیشنلجبری ویکسین لگانے کے خلاف کینیڈا میں شدید احتجاج

جبری ویکسین لگانے کے خلاف کینیڈا میں شدید احتجاج

جبری ویکسین لگانے کے خلاف کینیڈا میں شدید احتجاج

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک)
جبری ویکسین لگانے کے خلاف کینیڈا میں شدید احتجاج ہوا ہے جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے. کینیڈا کے وزیر اعظم، جبری ویکسینیشن کے خلاف بڑے پیمانے ہونے والے مظاہروں کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے۔ رپورٹوں کے مطابق ہزاروں ٹرک مالکان اور دیگر مظاہرین دارالحکومت اوٹاوا کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے جبری ویکسینیشن کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہروں کی وسعت اور تشدد کے خطرات کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی دستوں کو پوری طرح چوکس کردیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ساتھ کسی خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر ممکنہ حملوں کی رپورٹیں ملیں جن کے بعد حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیکڑوں ٹرک ڈرائیور کینیڈا کے مختلف شہروں سے اوٹاوا پہنچے ہیں اور پارلیمنٹ کے اردگرد کی سڑکوں پر جمع ہو کر جبری ویکسینیشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل