روس کا یوکرین کو طویل جنگ بندی دینے سے انکار

Russian ministry of foreign affairs Russian ministry of foreign affairs

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

روس نے یوکرین کو طویل مدت کی جنگ بندی دینے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا اس کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ سفارتی عہدیدار لارج روڈین میروشنک نے کہا کہ طویل وقفہ یوکرین کو دوبارہ منظم ہونے، دفاعی مورچے مضبوط کرنے اور اپنی عسکری صلاحیت بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا، جس کے بعد وہ دوبارہ کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود مدت کے لیے جنگ بندی کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگ اہم مسیحی مذہبی تہوار سکون سے منا سکیں، تاہم اس کے بعد کسی قسم کی توسیع کا امکان نہیں ہے۔ روسی عہدیدار کے مطابق موجودہ حالات میں روس ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جس سے یوکرین کو عسکری فائدہ حاصل ہو۔