روسی صدر پوتن کا پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

Vladimir Putin with Shahbaz Sharif Vladimir Putin with Shahbaz Sharif

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پوتن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور انسانی ہمدردی سمیت مختلف شعبوں میں مؤثر تعاون جاری ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے.