ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے دوران سعودی عرب نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق سعودی سرکاری کمپنی آرامکو نے ایشیائی ممالک کو درآمد کیے جانے والے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 11 ڈالر کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد عرب لائٹ خام تیل علاقائی مارکیٹ میں معمول کی قیمت کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل سستے داموں دستیاب ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آرامکو کی جانب سے کی گئی یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں ماہرین کی جانب سے متوقع 8 ڈالر فی بیرل کی کٹوتی سے بھی تین ڈالر زیادہ ہے، جس نے مارکیٹ میں حیرانی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔