اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

“شائستہ لودھی کی بیوٹی ٹپس: چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے راز”

"شائستہ لودھی کی بیوٹی ٹپس: چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے راز"

لاہور: (صدائے روس)

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں چہرے کی خوبصورتی بڑھانے سے متعلق اپنے آزمودہ بیوٹی ٹپس شیئر کیے ہیں، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بہت سی بیوٹی ٹپس کی حقیقت پر روشنی ڈالی۔

شائستہ لودھی نے اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کے سوال پر کہا کہ سوشل میڈیا پر اکثر بیوٹی ٹپس جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور ان پر عمل کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “خوبصورتی بڑھانے کے لئے ضروری نہیں کہ آپ ہر ٹرینڈ کو فالو کریں، بلکہ آپ کو صرف اپنی جلد کی ضرورت کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔”

شائستہ لودھی نے بتایا کہ زیادہ پانی پینا چہرے کی خوبصورتی کے لیے ضروری ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ 3 یا 4 لیٹر پانی پی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہائیڈریشن کے لئے 1 سے 2 لیٹر پانی کافی ہے، اس سے جلد میں نمی برقرار رہتی ہے اور جلد بہتر دکھتی ہے۔”

شائستہ لودھی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو اپنی جلد کی خوبصورتی کے لیے موسچرائزر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق، “موسچرائزر جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس سے چمکدار اور صحتمند جلد حاصل ہوتی ہے۔”

شائستہ لودھی نے بتایا کہ ہائیلورونک ایسڈ، سن بلاک، موسچرائزر، نیاسائنامائیڈ اور فیس واش سکن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ تمام اجزاء جلد کی حفاظت اور صحت کے لیے بہترین ہیں، اور ان کا باقاعدہ استعمال جلد کو تازہ اور جوان رکھتا ہے۔”

ریٹینول سیرم کے بارے میں سوال کے جواب میں شائستہ لودھی نے بتایا کہ “ریٹینول ہر شخص کی جلد کے لیے ضروری نہیں ہے۔ بعض اوقات یہ جلد کو خشک کر دیتا ہے، اس لیے اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔”

ناریل کے تیل کے استعمال کے بارے میں سوال پر شائستہ لودھی نے کہا کہ “ناریل کا تیل جلد کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جلد میں جذب ہو جاتا ہے، لیکن دیگر تیل جلد میں جذب نہیں ہوتے۔ ناریل کا تیل جلد کو نرم اور نمی فراہم کرتا ہے۔”

شائستہ لودھی کی بیوٹی ٹپس نے سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچا دی ہے اور ان کی سادگی اور حقیقت پسندی نے انہیں لاکھوں مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

Share it :
Translate »