گوادر پورٹ پر خصوصی جہاز کی کامیاب برتھنگ

Gwadar Gwadar

اسلام آباد (صداۓ روس)

گوادر بندرگاہ پر خصوصی جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ ہو گئی ہے۔ اس جہاز نے 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو ہینڈل کیا۔ گوادر پورٹ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھرنے لگا ہے۔ عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کرنے لگی ہیں۔ خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ہونے سے گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پورٹ ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے مفت اسٹوریج سہولت فراہم کرتا ہے جس سے اس کی مسابقتی حیثیت مزید بہتر ہوئی ہے۔ گوادر پورٹ اور فری زون میں 16 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز ہینڈلنگ کی استعداد موجود ہے جبکہ جنرل کارگو کے لیے 90 ہزار مربع میٹر سے زائد اسٹوریج کی گنجائش دستیاب ہے۔ گوادر پورٹ بلیو اکانومی اور علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔