اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سنی دیول کا حیران کن فیصلہ: ’جاٹ‘ کی مایوس کن کمائی کے باوجود سیکوئل کا اعلان!

سنی دیول کا حیران کن فیصلہ: ’جاٹ‘ کی مایوس کن کمائی کے باوجود سیکوئل کا اعلان!

ممبئی (صدائے روس)

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سنی دیول نے اپنی حالیہ فلم ’جاٹ‘ کی توقع سے کمزور باکس آفس کارکردگی کے باوجود مداحوں کو حیران کن سرپرائز دے دیا ہے: انہوں نے ’جاٹ 2‘ بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے!

سنی دیول کی ایکشن فلم ’جاٹ‘ 11 اپریل 2025 کو ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ منفی کردار میں رندیپ ہوڈا نظر آئے۔ فلم نے اب تک بھارت بھر میں صرف 57.5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، جو سنی دیول جیسی بڑی شخصیت کے لیے مایوس کن سمجھی جا رہی ہے۔

باکس آفس تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق چھٹے دن (منگل) کو فلم نے قدرے بہتر کارکردگی دکھائی، اور ہفتے کے اختتام تک مجموعی کمائی 61 کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔

ان سب کے باوجود، سنی دیول نے اپنے مضبوط اعصاب اور فلمی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’جاٹ 2‘ کے لیے نہ صرف تیاری شروع کر دی بلکہ فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا ہے، جس نے مداحوں اور ناقدین دونوں کو حیران کر دیا ہے۔

فلم کے سیکوئل کی ہدایت کاری ایک بار پھر گوپی چند مالینی کریں گے، جو پہلے حصے کے بھی ڈائریکٹر تھے۔ جبکہ دیگر کاسٹ کی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی، سنی دیول کا مرکزی کردار برقرار رہے گا۔

فلمی دنیا کے کئی تجزیہ کار سنی دیول کے اس فیصلے کو حیران کن قرار دے رہے ہیں۔ لیکن سنی دیول کا ماننا ہے کہ فلم ایک برانڈ ہوتی ہے، اور بعض اوقات پہلی قسط کی کمزوری دوسری قسط کی طاقت بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: “مجھے اپنے کردار، ٹیم اور اس کہانی پر اعتماد ہے۔ ’جاٹ 2‘ عوامی جوش و خروش کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔”

Share it :
Translate »