اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

“پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں: وزیر تجارت جام کمال”

"پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں: وزیر تجارت جام کمال"

اسلام آباد (صدائے روس)
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والے “پاکستان-ہنگری بزنس فورم” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری قائم ہو گی۔

جام کمال خان نے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور ان کے ہمراہ آئے 17 رکنی تجارتی وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی شرکت اس فورم کی اہمیت کو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفد میں شامل کاروباری رہنما آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں متعدد تجارتی اور پالیسی اصلاحات نافذ کی ہیں، جن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری مواقع مزید آسان اور پُرکشش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری جیسے دوست ملک کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔

وزیر تجارت نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل ٹریڈ فسیلیٹیشن پورٹل متعارف کرایا ہے، جس سے درآمدات و برآمدات کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے تحت مخصوص خطوں اور مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای-کامرس اور ٹرانس شپمنٹ پالیسی سے ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی، جس سے نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جام کمال خان نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس (B2B) سیشنز سے پاکستانی اور ہنگرین کمپنیوں کے درمیان براہ راست روابط قائم ہوں گے، جس سے نہ صرف تجارتی حجم بڑھے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔

Share it :
Translate »