کویت سے تیل لے کر تین جہاز پاکستان روانہ، ایران گزرگاہ دینے پر رضامندی

Tanker Tanker

اسلام آباد (صداۓ روس)

ایران نے پاکستان آنے والے تیل بردار تین بحری جہازوں کو اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تینوں جہاز کویت سے تیل لے کر پاکستان پہنچیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران صرف تیل تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تیل کا جھٹکا صرف پہلا مرحلہ ہے، اصل بحران ابھی سامنے آنا ہے۔