برطانیہ نے روسی تیل سے تیار شدہ ڈیزل اور جیٹ فیول کی درآمد کی اجازت دے دی

crude oil crude oil

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

برطانیہ نے روسی crude oil سے تیار کردہ ڈیزل اور جیٹ فیول کی تیسرے ممالک میں پروسیسنگ کے بعد درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ برطانوی ڈپارٹمنٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ نے ایک جنرل ٹریڈ لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت روسی تیل سے تیار ہونے والے ان مصنوعات کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق یہ استثنیٰ 20 مئی سے نافذ العمل ہو گا اور اس کی مدت غیر معینہ ہوگی۔ یہ فیصلہ برطانیہ کی جانب سے روسی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، حالانکہ براہ راست روسی تیل کی درآمد پر پابندی برقرار ہے۔