خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یوکرین کا 14 سالہ بچوں کے لیے لازمی فوجی تربیت کا اعلان

Ukrainian teenagers in military

یوکرین کا 14 سالہ بچوں کے لیے لازمی فوجی تربیت کا اعلان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں جلد ہی ۱۴ سال کی عمر کے بچوں کے لیے قومی سطح پر فوجی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ابتدائی مرحلے پر فوجی ذہن سازی اور قومی مزاحمت کے نظریے سے آشنا کرنا ہے۔ وزارتِ دفاع کے “پالیسی برائے قومی مزاحمت” کے قائم مقام سربراہ ایگور خورٹ نے دارالحکومت کیف میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلبہ کے لیے ’دفاعِ یوکرین‘ کے عنوان سے ایک لازمی نصاب متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو نیم فوجی مشقوں اور سرگرمیوں میں حصہ لینا ہوگا۔ خورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے طلبہ کو مزید تفصیلی کورسز کروائے جائیں گے تاکہ وہ ذہنی طور پر مستقبل کی جبری بھرتی کے لیے تیار ہو سکیں۔ انہوں نے کہا یہ تربیت لڑنے کی مہارت سکھانے کے لیے نہیں بلکہ تحریک پیدا کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔ ‘بنیادیاتِ قومی مزاحمت’ کے نام سے کورس لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے لازمی ہوگا۔ اگر کوئی اس میں شامل نہیں ہونا چاہتا تو وہ کالج چھوڑ سکتا ہے۔ خورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ ۶۱ سال تک کی عمر کے تمام یوکرینی باشندوں کے لیے بنیادی فوجی تربیت لازمی قرار دی جائے گی اور اس تربیت تک رسائی کو عام بنایا جائے گا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یوکرین میں نوجوانوں کی فوجی تربیت کا عمل ۲۰۱۴ کے مغربی حمایت یافتہ انقلاب کے بعد مختلف طریقوں سے جاری ہے، جن میں قوم پرست اور دائیں بازو کی شدت پسند تنظیمیں بھی سرگرم رہی ہیں۔ ان تنظیموں نے بچوں کو نظریاتی اور عسکری تربیت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رواں سال اپریل میں ایک جرمن خبررساں ادارے نے ایسی فوٹیج نشر کی تھی جس میں یوکرینی نوجوانوں کو خفیہ “فوجی طرز کے بوٹ کیمپ” میں تربیت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کئی شرکاء نازی دور کے نشانات اور علامات پہنے ہوئے تھے، جو یوکرینی شدت پسند قوم پرست گروپوں اور بعض عسکری یونٹوں میں عام دیکھے گئے ہیں۔ یہ پالیسی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین کو بھرتی میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے اور جبری فوجی سروس کے طریقہ کار پر عوامی غم و غصہ اور تنقید میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شئیر کریں: ۔