یوکرینی رکن پارلیمنٹ کی عالمی جنگ میں مرنے والے سوویت فوجیوں کی توہین

Ukrainian MP Natalya Pipa Ukrainian MP Natalya Pipa

ماسکو (صداۓ روس)

یوکرین کی پارلیمنٹ کی رکن ناتالیا پیپا نے دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے سوویت فوجیوں کو ’اسکم بیگز‘ (Scumbags) کہہ کر شدید تنقید اور غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعہ کو ناتالیا پیپا نے نیشنل میوزیم آف دی ہسٹری آف یوکرین ان ورلڈ وار II کی تعریف کی جہاں سوویت فوجیوں کی یادگار سے روسی زبان کا نقشہ “ان کے بہادرانہ کارنامے ہمیشہ زندہ رہیں گے” ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے یادگار کے سامنے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ان کے بہادرانہ کارنامے ہمیشہ زندہ نہیں رہیں گے… اسکم بیگز کے کوئی بہادرانہ کارنامے نہیں ہوتے”۔ اس بیان پر یوکرین کے اندر ہی شدید ردعمل سامنے آیا۔ کئی شہریوں نے کہا کہ یہ ان کے آباؤ اجداد کی توہین ہے جنہوں نے نازی جرمنی کے خلاف لڑائی لڑی تھی۔

یوکرینی رکن پارلیمنٹ Maksim Buzhansky نے ناتالیا پیپا کے بیان کی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کا جملہ “اسکم بیگز کے کوئی بہادرانہ کارنامے نہیں” خود ان کے بارے میں آٹوبائیوگرافیکل لگتا ہے۔ روسی سٹیٹ ڈوما کے نائب اسپیکر Boris Chernyshov نے اسے “اخلاقی اور سیاسی تشخیص” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ بعد میں تنقید کے دباؤ میں آکر ناتالیا پیپا نے دعویٰ کیا کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے اپنے دادا کی سوویت فوجی یونیفارم میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اشارہ سوویت پروپیگنڈا نعروں کی طرف تھا، نہ کہ افراد کی طرف۔