ایرانی میزائل ٹھیک نشانے پر لگے، امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد ہلاک ہونےکا انکشاف

Dead US Dead US

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کی جانب سے امریکی اہداف پر کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعدادوشمار کے مطابق ایران کے حملوں میں اب تک 200 سے زیادہ امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 13 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ایرانی حملے بھرپور طریقے سے کیے گئے اور ان میں امریکی فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کی اکثریت کو ٹرامیٹک برین انجری کا سامنا ہے۔