ہومانٹرنیشنلجاپانی نوجوان شادی سے انکار کرنے لگے

جاپانی نوجوان شادی سے انکار کرنے لگے

جاپانی نوجوان شادی سے انکار کرنے لگے

ٹوکیو (انٹرنیشنل)
جاپانی نوجوان شادی سے انکار کرنے لگے. تیس اور چالیس برس کے درمیانی عمر کا ہر چوتھا جاپانی نوجوان شادی نہیں کرنا چاہتا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتا ہوا معاشی دباؤ اور معاشرتی ذمہ داریوں سے مبرا زندگی کی خواہش اس رجحان کے اہم محرکات ہیں۔ شو کی عمر 37 برس ہے اور اس کے مطابق وہ مطمئن زندگی گزار رہا ہے۔ اس کے پاس روزگار ہے، جس سے اس کی آرام دہ زندگی کے اخراجات پورے ہو جاتے ہیں۔ اس کے دوست ہیں اور وہ ان سے باقاعدگی کے ساتھ ملاقات بھی کر سکتا ہے۔ اس کے کئی دیگر مشاغل بھی ہیں اور شوق پورا کرنے کے لیے معقول وقت بھی دستیاب ہے۔ شو کی زندگی میں صرف ایک کمی ہے، بس ایک بیوی نہیں ہے، لیکن وہ اس کمی پر قطعی ناخوش نہیں۔

جاپانی حکومت کی جانب سے رواں ماہ جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شو کا شمار 30 اور 40 برس کی درمیانی عمر کے ایسے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ہوتا ہے، جنہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور نہ ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ اس رجحان نے جاپان میں اس لیے بھی شدید تشویش پیدا کر دی ہے کیوں کہ ان کی آبادی پہلے ہی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔

انٹرنیشنل