ہومتازہ ترینروسی صدر تاجکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے

روسی صدر تاجکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے

روسی صدر تاجکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے

دوشنبہ (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن گزشتہ تین سالوں میں پہلی بار منگل کو سرکاری دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران روسی صدر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے۔ ان کی ملاقات کوور کرنے کے لئے میڈیا کو شرکت کی اجازت ہوگی اور اس کے بعد دونوں رہنما ورک لنچ میں اپنی بات چیت جاری رکھیں گے جو ایک غیر رسمی ماحول میں ہوگا۔ توقع ہے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد بھی بات چیت جاری رہے گی کیونکہ دونوں ممالک صدور کے پاس بحث کرنے کے لیے بہت سے اہم موضوع ہیں۔ روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے اس سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ اس طرح کی ملاقاتوں میں روسی صدر اور امام علی رحمان رات گئے تک بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

روسی صدر کے اس دورے میں مذاکرات کے ایجنڈے میں دوطرفہ اور بین الاقوامی دونوں امور شامل ہیں، یعنی متعدد شعبوں میں تعاون، افغانستان کی صورتحال اور دیگر علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی. اس کے بعد روسی صدر بدھ کی صبح دوشنبہ سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد جائیں گے جہاں وہ 29 جون کو ہونے والی کیسپین سمٹ سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں آذربائیجان، ایران، قازقستان اور ترکمانستان کے رہنما بھی شامل ہوں گے۔ یہ صدر پوتن کا ذاتی طور پر کثیرالجہتی سربراہی اجلاس کا پہلا اور اس سال ان کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ فروری میں انہوں نے چین کا دورہ کیا جو اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کر رہا تھا۔ روسی صدر نے آخری بار 2019 میں ایشیا میں بات چیت اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل