ہومتازہ ترینجوہری جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوسکتا لہذا اسے نہیں چھیڑنا چاہیے،...

جوہری جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوسکتا لہذا اسے نہیں چھیڑنا چاہیے، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جوہری جنگ کو روکنے اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کے بارے میں پانچ جوہری طاقتوں – روس، چین، برطانیہ، امریکہ اور فرانس کا مشترکہ بیان روس کا اقدام تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز ہماری پہل اور روسی نمائندوں کی سب سے زیادہ فعال شرکت کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔ ماریا نے بتایا کہ اس دستاویز کا اجراء جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے فریقین کی دسویں جائزہ کانفرنس کے آغاز کے ساتھ ہونا تھا۔ اس کا باقاعدہ آغاز نیویارک میں 4 جنوری کو ہونا تھا لیکن امریکہ میں وبائی امراض کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ اس کے باوجود اس مشترکہ بیان کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے جوہری طاقتوں نے اس کی اشاعت میں تاخیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس سے پہلے، کریملن نے جوہری جنگ کی روک تھام اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کے بارے میں پانچ جوہری ہتھیاروں والی ریاستوں کے رہنماؤں کا مشترکہ بیان شائع کیا۔

زاخارووا کے مطابق روسی وزارت خارجہ اس معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا اور اسے کبھی نہیں چھیڑنا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل