ہومانٹرنیشنلچين نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کردیا

چين نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کردیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چين نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کردیا. چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی اور چینی وزراء خارجہ کی ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چين ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔یکطرفہ پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتا ہے۔
چين
بیان کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کے موجودہ بحران کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے جو 2015 کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا۔ چينی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو بھی باہمی مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ علاقائي سطح پر امن و سلامتی علاقائی ممالک کے تعاون سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرکے ہی دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل