ہومتازہ ترینامریکا اپنی ناکامی چھپانے کے لئے روسی حملے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا...

امریکا اپنی ناکامی چھپانے کے لئے روسی حملے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، روس

امریکا اپنی ناکامی چھپانے کے لئے روسی حملے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور لندن اپنی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اور اپنی عوام کو گمراہ کرنے کی غرض سے روس پراشتعال انگیزی کا الزام عائد کرتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کی جھوٹی تاویلیں پیش کر کے دنیا کو گمراہ کیا جارہا ہے. ‘یوکرین کے خلاف روسی جارحیت’ کے بارے میں مغربی میڈیا کی طرف سے مشہور سائیکیڈیلک فوبیا پروان چڑھ رہا ہے.

تاہم وقت گزررہا ہے اور روس یوکرین پر حملہ نہیں کررہا ہے۔ اس ’من گھڑت‘ کہانی کو سنانے والے امریکہ اور اس میں شامل برطانویوں کا حساب کتاب جلد ہونے والا ہے۔ یاد رہے امریکا اور اس کی برطانوی ساتھی دنیا کو روس بارے گمراہ کن معلومات فراہم کررہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل