ہومپاکستانرشین میڈیا میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ماسکو کے...

رشین میڈیا میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ماسکو کے اعلان کی زبردست کوریج

رشین میڈیا میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ماسکو کے اعلان کی زبردست کوریج

ماسکو اشتیاق ہمدانی

زیادہ تر اخبارات اور چینلز نے “23 سال بعد پاکستانی وزیراعظم کا دورہ ماسکو ”
کی سرخی بنائی۔

پہلی مرتبہ کسی پاکستانی سربراہ کو دورے سے قبل ہی اتنی پذیرائی مل رہی ہے۔
پی ٹی وی کے ماسکو میں نمایندے اشتیاق ہمدانی کے مطابق روسی صدر کے پریس سیکرٹری دیمتری پیسکوف نے بھی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے فروری میں روس کے دورے کی تیاریوں تصدیق کی ہے۔

پیسکوف نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے متعلق پیسکوف سے پاکستانی میڈیا کی ان رپورٹس پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تھا کہ 20 سال سے زائد عرصے میں کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا پہلا دورہ فروری کے وسط میں متوقع ہے۔

روس کے صدارتی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، “درحقیقت، اس طرح کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اور ہم ایسے دورے کی تاریخ کا بروقت اعلان کریں گے۔” کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کی تیاریاں جاری ہیں اور کریملن بروقت درست تاریخ کی اطلاع دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل