ہومپاکستانسینٹ پیٹرزبرگ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

سینٹ پیٹرزبرگ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

سینٹ پیٹرزبرگ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

ماسکو (صداۓ روس)
پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ نے دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و خروش سے مناکر اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ باور کروایا ،کہ ہم پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہینگے ۔
تقریب شہر میں رہنے والے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور چند روسی باشندوں نے شرکت کی ،جن میں ملک کاشف،ڈاکٹر یاسین ،جان محمد ،کامران شاھد،انعام شاہ ، حاجی عتیق الرحمان ،عمران ،طفیل محمد خان اور شھباز نمایا تھے ۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے ڈائریکٹر محمد آصف صدیقی اور صدر فاروق محمد خان ھوتی نے اپنی مختصر خطابات میں کشمیری عوام پر مسلط بھارتی ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کیا اور بین الاقوامی اداروں سے اسکا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ تقریب کا اختتام مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کیا کیا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل