سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیش ہونے کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق سابق ڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہرشہری کو حق حاصل ہے کہ وہ اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کی ہے۔