ہومپاکستانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحری کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحری کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الذید کی ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور جواب کی ضرورت ہے۔

دوران ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، دہشتگردی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرتی ہے،اس سے نمٹنے کیلئے بھرپور جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔

عراقی بحریہ کے کمانڈر نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی، انہوں نے پاک فواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا بھی عہد کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل