ہومانٹرنیشنلپنجاب پولیس کے مزید 42 پولیس افسران کا تبادلہ

پنجاب پولیس کے مزید 42 پولیس افسران کا تبادلہ

حکومت پنجاب نے مزید 42 پولیس افسران کو تبدیل کردیا جن میں 18 ایس پیز اور 24 ڈی ایس پی شامل ہیں جب کہ تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعدد تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوبھی تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز کا باہم تبادلہ کیا گیا ہے جب کہ سید آصف حسین کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ ،غلام مصطفیٰ جٹ کو اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ،عابد شبی کو اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا ہے جب کہ قاسم محبوب کو اسسٹنٹ کمشنرپتوکی،کامران افضل کو دریاخان ، قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد اور رانا اورنگزیب کو اسسٹنٹ کمشنردیپالپور لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس میں 55 افسران کے تبادلے کے ایک روزبعد ہی 18 ایس پی اور 24 ڈی ایس پی عہدے کے افسران بدل دیے گئےہیں۔

ایس پی کینٹ لاہور حمزہ امان اللہ ایس پی آپریشنز صدرلاہور، ایس پی انوش مسعود ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر اسپیشل پروٹیکشن یونٹ، وقارعظیم ایس پی صدر گوجرانوالہ اور اویس ملک کو ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل