ہومپاکستانیوکرین کو اسلحہ کی فروخت کی خبریں، پاکستان کا ردعمل سامنے...

یوکرین کو اسلحہ کی فروخت کی خبریں، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (صدائے روس)
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ کی فروخت کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد ہے۔ پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ پر بات ہوئی، ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ فعل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں سخت غیر جانبداری کی پالیسی پر کار بند ہے، اس تناظر میں یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ خریدار کی اشد ضروریات کے تحت ہوتی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں