ہومپاکستانروپے کی قدر بہتر .... پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک...

روپے کی قدر بہتر …. پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(صدائے روس)
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت5 روپے نیچے آسکتی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری رہی تو عوام کو پورا ریلیف نہیں مل سکے گا جبکہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی تو عوام کو اس سے زیادہ ریلیف مل سکتا ہے۔آئندہ پندرہ روز کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومت 30 ستمبر کو کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں