ہومانٹرنیشنلایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، ایرانی صدر کا سی این...

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، ایرانی صدر کا سی این این کو انٹرویو

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، ایرانی صدر کا سی این این کو انٹرویو

واشنگٹن انٹرنیشنل ڈیسک
ایران کے صدر نے کہا ہےکہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی اسلحے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سی این این ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی اسلحے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس لئے کہ نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے اور نہ ہی ہم ایٹمی اسلحے پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور ایٹمی اسلحے عام تباہی کے ہتھیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران نے شروع دن سے ہی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کی سائٹ کے دورے کے حوالے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اور صرف چند انسپکٹروں کو جا بجا ہونا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے بعض عرب ممالک کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے روابط معمول پر لانے کو پروپیگنڈوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کی برقراری کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

4 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں