ہومانٹرنیشنلجنوبی افریقہ نے فلسطینی شہریوں کے لیے ملک میں ویزا فری داخلے...

جنوبی افریقہ نے فلسطینی شہریوں کے لیے ملک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی

جنوبی افریقہ نے فلسطینی شہریوں کے لیے ملک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی

پریٹوریا انٹرنیشنل ڈیسک
جنوبی افریقہ نے ملک میں فلسطینی شہریوں کے داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطاب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ ایک مثبت ا قدام ہے جو ہمارے فلسطینی عوام کے منصفانہ نصب العین کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدام ہمارے شہریوں کی زندگیوں اور نقل و حمل کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو مدد اور سہولیات فراہم کرے جنہیں اسرائیلی قابض ریاست کی نسل پرستی اور فاشزم کا سامنا ہے۔جمہوریہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے فلسطینی شہریوں کو جنوبی افریقہ میں داخلے کے لیے ویزے سے مستثنیٰ قرار دیا ہے،

جن کے پاس فلسطینی پاسپورٹ ہے وہ بغیر ویزا جنوبی افریقہ کا سفر کرسکتے ہیں۔اس فیصلے کے مطابق فلسطینیوں کو جنوبی افریقہ کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی گزرگاہوں پر 90 دنوں کے لیے ویزا فری سفری سہولت فراہم کی گئی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

78 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں