ہومپاکستانپاکستان روس کے ساتھ میڈیا تعاون کے فروغ کا خواہاں

پاکستان روس کے ساتھ میڈیا تعاون کے فروغ کا خواہاں

پاکستان روس کے ساتھ میڈیا تعاون کے فروغ کا خواہاں

ماسکو (صداۓ روس)
پاکستان کے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ثقافتی وابستگی کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی میڈیا تنظیموں کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز اور دستاویزی فلموں کی تیاری سمیت مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے پاکستان میڈیا تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، مشترکہ پروڈکشنز رکن ممالک کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی اور رکن ممالک ایک دوسرے کے تجربات اور جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں گے۔

چین میں اپنے قیام کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے روس کی نائب وزیر اطلاعات بیلا چریکسووا سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زور دیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے روسی نائب وزیر اطلاعات کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

اس موقع پر روسی نائب وزیر اطلاعات نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ میڈیا کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس میں پاکستانی ڈراموں کو خاص مقبولیت حاصل ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین ڈراموں اور دیگر پروڈکشن کے تبادلہ پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے خطے کے امن کے لئے روس کی خدمات کو سراہا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

117 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں