ہومتازہ ترینیوکرینی فوج کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، روسی بحریہ کے کمانڈر زندہ...

یوکرینی فوج کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، روسی بحریہ کے کمانڈر زندہ و سلامت منظرعام پر آگئے

یوکرینی فوج کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، روسی بحریہ کے کمانڈر زندہ و سلامت منظرعام پر آگئے

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرین کی فوج نے ایک جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بحیرہ اسود کے لئے روسی بحری بیڑے کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔ تاہم منگل کے روز روسی بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل وکٹر سوکولوف نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے دنیا کے سامنے یوکرینی اور اس کے مغربی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا ہے. روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایڈمرل وکٹر سوکولوف اس دفاعی میٹنگ میں ہشاش بشاش اور صحتمند موجود ہیں.

یاد رہے کیف کی جانب سے یہ دعویٰ پیر کو اس کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کی جانب سے سامنے آیا، جس نے جزیرہ نما کریمیا پر حالیہ دو میزائل حملوں کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے فاتحانہ انداز میں کہا تھا کہ ہم نے روسی بحریہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک کردیا ہے. یوکرینی فوج نے سوشل میڈیا پر کہا کہ گزشتہ جمعہ کو سیواستوپول میں بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 34 افسران ہلاک ہوئے، جن میں روسی بلیک سی فلیٹ کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

4 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں