ہومتازہ ترینستمبر میں یوکرین کے سترہ ہزار فوجی مارے گئے، روسی وزارت دفاع

ستمبر میں یوکرین کے سترہ ہزار فوجی مارے گئے، روسی وزارت دفاع

ستمبر میں یوکرین کے سترہ ہزار فوجی مارے گئے، روسی وزارت دفاع

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے وزارت دفاع کے حکام کے ایک اجلاس میں انکشاف کیا کہ یوکرائنی فوج کو تقریباً چار ماہ سے ان کی جوابی کارروائی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیف نے صرف اس ماہ ١٧٠٠٠ سے زیادہ فوجیوں کو کھو دیا ہے۔ روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کو اسی عرصے میں ٢٧٠٠ سے زیادہ فوجی سازوسامان کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے. روسی وزیر دفاع کے مطابق روسی افواج کے ہاتھوں تباہ کیے گئے ہارڈ ویئر کی فہرست میں سات امریکی ساختہ بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں، دو جرمن ساختہ لیوپارڈ ٹینک ، ایک برطانوی ساختہ چیلنجر ٹینک، نیز ٧٧ امریکی ساختہ ٧٧٧ آرٹلری کے ٹکڑے جبکہ جرمنی، فرانس، پولینڈ اور امریکہ کے 51 خود سے چلنے والے ہووٹزر، شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اپنے فوجی نقصانات کے بارے میں اعداد و شمار ظاہر نہیں کرتا ہے، لیکن یوکرین کے حکام نے تسلیم کیا ہے کہ جوابی کارروائی کامیاب نہیں رہی ہے، اور یوکرینی فوج کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ یوکرین کے مغربی حمایتی بھی اس آپریشن کے امکانات کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں