ہومانٹرنیشنلاپنی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں...

اپنی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،عراق

اپنی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،عراق

بغداد انٹرنیشنل ڈیسک
عراق کے وزیراعظم نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ بغداد کسی کو بھی اپنی سرزمین پڑوسی ملکوں کے خلاف جارحیت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ عراق کی المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے سابق صدر جلال طالبانی کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے اقتداراعلی کی خلاف ورزی اور پڑوسیوں کے خلاف جارحیت کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کے آئین اوراپنی سرزمین نیز اقتدار اعلی کی حفاظت کر سکتے ہیں اور اس میں کوتاہی نہیں کریں گے۔ محمد شیاع السودانی نے کہا کہ ہم اپنے سبھی پڑوسی ملکوں کی طرف دوستی اور برادری کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو ایک سال پورے ہونے کو ہے اور ہم سبھی ملکوں کے ساتھ اعلی قومی مفاد کی بنیاد پر باہمی روابط پر مبنی خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں