ہومتازہ ترینرواں برس ستمبر، روس میں نئی کاروں کی فروخت میں اضافہ

رواں برس ستمبر، روس میں نئی کاروں کی فروخت میں اضافہ

رواں برس ستمبر، روس میں نئی کاروں کی فروخت میں اضافہ

ماسکو (صداۓ روس)
آٹوسٹیٹ تجزیاتی ایجنسی نے کہا کہ روس میں نئی کاروں کی فروخت ستمبر ٢٠٢٣ میں سال بہ سال دو اشاریہ پانچ گنا بڑھ کر ١١٠٤٠٠ یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس جنوری تا ستمبر ٢٠٢٣ میں روس میں مجموعی طور پر ٧١٧٣٠٠ نئی کاریں فروخت ہوئیں جو کہ ٢٠٢٢ کے اسی عرصے کے مقابلے میں اکاون فیصد زیادہ ہے۔ ایجنسی نے کہا ستمبر ٢٠٢٣ کے آخر تک، روس میں ١١٠٣٥٨ نئی کاریں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں دو اشاریہ پانچ گنا زیادہ ہے۔ روسی اوٹو برانڈ آوتوواز ستمبر ٢٠٢٣ میں کاروں کی فروخت کے لحاظ سے سرفہرست ہے، جس کی رپورٹنگ مہینے کے اختتام تک تقریباً ٣٥٠٠٠ کاریں فروخت ہوئیں جبکہ رواں سال کے نو ماہ کے دوران ٢٢٥٦٠٠ گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔

چین کی چیری ستمبر میں ١٢١٠٠ کاروں اور اس سال کے نو مہینوں میں ٨٣٤٠٠ کاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ایک اور چینی کار ساز کمپنی حوال تیسرے نمبر پر ہے۔ حوال کمپنی نے ستمبر میں ١١٠٠٠ کاریں اور جنوری – ستمبر ٢٠٢٣ میں ٦٩٢٠٠ آٹوموبائل فروخت کیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں