ہومتازہ ترینکریمیا کے قریب یوکرین کے نیپچون میزائل کو مار گرایا، روس

کریمیا کے قریب یوکرین کے نیپچون میزائل کو مار گرایا، روس

کریمیا کے قریب یوکرین کے نیپچون میزائل کو مار گرایا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فضائی دفاع نے کریمیا کے قریب بحیرہ اسود کے شمال مغربی حصے پر یوکرین کے نیپچون اینٹی شپ میزائل کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ماسکو کے وقت کے مطابق رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے روسی فیڈریشن کی سرزمین پر واقع تنصیبات پر نیپچون اینٹی شپ میزائل کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کے ارتکاب کی یوکرینی حکومت کی کوشش کو ناکام بنانے میں کامیابی ملی. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاع نے یوکرائنی میزائل کو جزیرہ نما کریمیا کے ساحل کے قریب بحیرہ اسود کے شمال مغربی حصے پر تباہ کر دیا۔

سیواستوپول کے گورنر میخائل رزووژائیف نے قبل ازیں کہا تھا کہ شہر میں فضائی حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سٹی ڈپارٹمنٹ فار روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نے ایک بیان میں کہا کہ الرٹ کے سلسلے میں آبی اور زیر زمین نقل و حمل کو معطل کر دیا گیا ہے۔ گورنر نے بعد میں اعلان کیا کہ فضائی حملے کا الرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے یوکرینی افواج کی جانب سے روس کے اندر دہشت گردانہ حملوں کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے، جسے روسی افواج کی جانب سے ناکام بنایا جا رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں