ہومانٹرنیشنلصدر بائیڈن روس سے براہ راست تصادم سے اجتناب کرتے ہیں، امریکی...

صدر بائیڈن روس سے براہ راست تصادم سے اجتناب کرتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

صدر بائیڈن روس سے براہ راست تصادم سے اجتناب کرتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن انٹرنیشنل ڈیسک
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رائس یونیورسٹی کے بیکر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی میں کہا کہ یوکرائن میں جاری بحران کے آغاز سے ہی امریکی صدر جو بائیڈن روس کے ساتھ براہ راست تنازعہ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں. امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے دن سے صدر بائیڈن کے ذہن میں دو چیزیں تھیں، ایک یہ کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم یوکرین کی حمایت کرتے رہیں گے اور دوسرے اتحادی ممالک کو بھی ساتھ لے کر یوکرین کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے.

محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ سے براہ راست نشر کی گئی گفتگو کے دوران بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر کی پوری کوشش ہے کہ روس کے ساتھ براہ راست تنازعہ میں پڑنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ تنازعہ جہاں تک جا سکتا ہے وہاں امریکی عوام کی سلامتی کو خطرہ ہے. اعلیٰ امریکی سفارت کار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ کیف حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اپنی جنگی کارروائیوں کا فیصلہ کرے، لیکن واشنگٹن نے کبھی بھی یوکرین کی سرحدوں سے باہر حملوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں