ہومانٹرنیشنلجرمنی میں ریلوے ورکرز کی ہڑتال سے ملک گیر ریل نظام جام...

جرمنی میں ریلوے ورکرز کی ہڑتال سے ملک گیر ریل نظام جام ہوگیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن ریلوے ‘ڈوئچے بان’ کے ساتھ ڈرائیوروں کی یونین کی بات چیت ناکام ہوجانے کے بعد بدھ کی رات سے ملک گیر ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔ ہڑتال کے سبب ریل کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جرمن مکینک لیبر یونین GDL نے محکمہ ریلوے ‘ڈوئچے بان’ کے ساتھ اجتماعی لیبر سمجھوتے پر مذاکرات میں ناکامی کے بعد ملک بھر میں وارننگ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ڈی ایل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غیر معمولی افراط زر کے مقابل آجروں کو زیادہ بہتر اُجرت دینے پر مجبور کرنے کے لئے ریلوے ملازمین آج، 20 گھنٹوں کی، اجتماعی وارننگ ہڑتال شروع کر رہے ہیں۔

ڈوئچے بان کے ریلوے مکینکوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہڑتال آج مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گی اور کل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں