ہومانٹرنیشنلرواں سال اسپین کی روس سے گیس کی خریداری میں اضافہ

رواں سال اسپین کی روس سے گیس کی خریداری میں اضافہ

رواں سال اسپین کی روس سے گیس کی خریداری میں اضافہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہسپانوی توانائی کمپنی اینگاس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روس اس سال اسپین کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ اسپین نے جنوری سے نومبر ٢٠٢٣ تک روس سے ٦٧٢٠٩ (جی ڈبلیو ایچ) ایل این جی کے مساوی یا %٣٩ زائد گیس خریدی، جبکہ ٢٠٢٢ کے اسی عرصے میں یہ ٤٤٠٦(جی ڈبلیو ایچ) ایل این جی تھی.

روس اس سال اسپین کو گیس فراہم کرنے والوں میں الجزائر اور امریکہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ نومبر ٢٠٢٣ میں، اسپین نے روس سے ٦٤٣٩ (جی ڈبلیو ایچ) ایل این جی حاصل کی. اس سے قبل جون ٢٠٢٣ میں روس اسپین کو گیس فراہم کرنے والوں کی فہرست میں سرفہرست تھا۔ گزشتہ برس ٢٠٢٢ میں روس اسپین کو گیس کی فراہمی کے لحاظ سے امریکہ، الجیریا اور نائیجیریا کے بعد چوتھے نمبر پر تھا.

آئرلینڈ کی رکن پارلیمنٹ کلیئر ڈلے نے روس پر پابندیاں عائد کرنے پر یورپی یونین پر اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارنے کا الزام عائد کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ روس کی توانائی کی درآمدات پر پابندیوں کے نتیجے میں تباہ کن مہنگائی، توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور معیار زندگی میں تاریخ ساز زوال کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ روس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں