ہومتازہ ترینروسی صدر لڑاکا طیاروں کے حصار میں مشرق وسطیٰ کیوں گئے؟ کریملن...

روسی صدر لڑاکا طیاروں کے حصار میں مشرق وسطیٰ کیوں گئے؟ کریملن کی وضاحت

روسی صدر لڑاکا طیاروں کے حصار میں مشرق وسطیٰ کیوں گئے؟ کریملن کی وضاحت

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے سخوئی پینتیس لڑاکا طیارے صدر ولادیمیر پوتن کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ان کے طیارے کے ساتھ تھے۔ کریملن کے پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اقدامات خطرناک خطے میں روسی رہنما کی حفاظت کے لیے کیے گئے تھے، اور صدارتی طیارے کے فضائی حفاظت کے لیے خصوصی اجازت نامے حاصل کیے گئے تھے جہاں سے انہوں نے پرواز کی تھی۔

روسی صدر نے بدھ کو ابوظہبی اور ریاض کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بالترتیب متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی۔ روسی صدر کے طیارے کے ساتھ چار روسی فضائیہ کے سخوئی پینتیس لڑاکا طیارے تھے، جن میں مختلف اقسام کے معیاری ہتھیار تھے۔

اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے صدارتی ترجمان پیسکوف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب محفوظ ممالک ہیں مگر ان کا پڑوس یقینی طور پر خطرات سے بھرا ہوا ہے، لہذا بلاشبہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے. انہوں نے بتایا کہ مناسب سطح پر روسی سربراہ مملکت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے گے. روس کی وزارت دفاع کی جانب سے صدر پوتن کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران سخوئی پینتیس لڑاکا طیاروں کے طیارے کی حفاظت کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

110 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں