ہومانٹرنیشنلیورپی یونین کو روس سے بات چیت کرنی چاہئے، چین کا مشورہ

یورپی یونین کو روس سے بات چیت کرنی چاہئے، چین کا مشورہ

یورپی یونین کو روس سے بات چیت کرنی چاہئے، چین کا مشورہ

ماسکو (صداۓ روس)
یورپ میں چین کے ایلچی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو روس کو دیوار سے لگانے کی پالیسی سے گریز کرنا چاہیے اور ماسکو کے ساتھ بات چیت کے لیے بیٹھنا چاہیے اگر وہ یوکرین میں تنازعہ ختم کرنے کی امید رکھتی ہے۔ چین کے قومی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این سے بات کرتے ہوئے، یورپی امور کے خصوصی نمائندے وو ہونگبو نے کہا کہ انہوں نے اپنے یورپی یونین کے ہم منصبوں کو شروع ہی سے متنبہ کیا تھا کہ “فوجی مداخلت یا پابندیاں” ماسکو کو یوکرین میں فوجی آپریشن کرنے سے نہیں روکیں گی۔

وو نے کہا کہ روسی قیادت ہم پر یقین نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پابندیاں بالکل بھی کام نہیں کرتیں اور یوکرین کو فوجی امداد کی سپلائیوں نے آگ میں صرف ایندھن کا کردار ادا کیا ہے. اس دوران یورپی یونین کے حکام نے چینی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے، اور چینی سفارت کاروں سے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو قائل کریں کے یوکرین میں فوجی مہم روک دیں، تاہم یورپی یونین کو خود چاہئے کے وہ روس سے براہ راست بات کرے اور قیام امن کی راہ ہموار کرے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

105 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں